حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی مشاورت اور عمران خان کی رائے کو ترجیح دی جائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے زور دے کر کہا کہ عمران خان کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔ عمران خان کی ذاتی زندگی، خصوصاً ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان موجودہ حالات سے پوری طرح باخبر ہیں اور ان کی جانب سے بھی اس قسم کی کسی ڈیل کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میری اس حوالے سے کیا میٹنگ ہوئی، وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، مگر عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے ۔ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس وقت ایک ناجائز اور ناحق قیدکا سامنا کر رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں کسی ڈیل کی بات کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کا مؤقف روز اول سے یہی رہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات اور بات چیت سے نکلنا چاہیے نہ کہ پس پردہ معاہدوں سے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر فورم پر بات چیت کے حامی ہیں، لیکن ایسی کسی سودے بازی کا تصور بھی قابل قبول نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ جو بھی سیاسی عمل ہوگا، وہ کھلے اور شفاف ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا اور اس میں پارٹی کارکنان اور قائدین کی مشاورت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا آذربائیجان کی حمایت پر اظہار تشکر وزیراعظم کا آذربائیجان کی حمایت پر اظہار تشکر سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا ؛ ورلڈ بینک کا سندھ طاس معاہدے پر واضح مؤقف سامنے آگیا ایران تمام پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر جوہری پروگرام ہمیشہ کیلئے روکنے پر رضامند وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیا پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی ڈیل کی

پڑھیں:

واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہو گیا کہ بھارت کا پوری دنیا میں اگر ساتھی اور مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، فلسطینی 100 سال سے بھی زائد عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوئے، امریکا کی ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے، بھارت بھی اسرائیل کی ٹیکنالوجی پر ہی لڑ رہا تھا لیکن پاکستان نے شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں، تجارت چاہتے ہیں تو اس جنگ کو روکنا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا کہ جب اتنا قتل عام ہو رہا تھا تو امریکا کیا کر رہا تھا، جو احتجاج کر رہے ہیں ان طلباء کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہے، اسے گرفتار ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو زمین سے بے دخل کرتا ہے، کشمیریوں پر ظلم کا نظام قائم کیا گیا ہے یہ سلسلہ ابھی تک رکا نہیں ہے، مسلسل فلسطینیوں کی بستیوں پر قبضہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • واضح ہوگیا بھارت کا دنیا میں کوئی مددگار تھا تو وہ اسرائیل تھا: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان
  • عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر علی
  • پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، صدر مملکت کا دوٹوک اعلان
  • تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی
  • ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا
  • اچھے اور برے دنوں میں ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر کا پاکستان کے لیے حمایت کا واضح اعلان
  • والد تنہائی، اندھیرے اور ظلم کا شکار ہیں مگر ڈیل نہیں کریں گے ،عمران خان کے بیٹوں کا دعویٰ
  • شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے. علیمہ خان