معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے
آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے، ’یلغار‘ نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا
اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا ہے، اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں۔
یلغار ہے یلغار ہے
باطل کے لیے یلغار ہے
تیار ہیں تیار ہیں
دشمن کے لیے تیار ہیں
یہ امت مسلم ہے تیار
ْْْ’’یلغار ہے یلغار ہے، باطل کیلئے یلغار ہے، تیار ہیں، تیار ہیں، دشمن کیلئے تیار ہیں‘‘، پاک فوج کا نیا خصوصی نغمہ۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) May 15, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایس پی آر پاک فوج پاکستان ملی نغمہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج پاکستان ملی نغمہ یلغار ہے تیار ہیں ایس پی
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔