بیجنگ :چھیوشی میگزین کے جمعہ کے روز شا ئع ہو نے والےدسویں شمارےمیں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے” مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قواعد پر مستقل طور پر عمل کیا جائے اور عمدہ طرز عمل کے ذریعے سماجی ماحول کو بہتر بنایا جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے۔پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طویل المدتی اور احسن حکمرانی سے وابستہ ہے۔  مضمون میں شی جن پھنگ  نے لکھا ہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ہم نے پارٹی کے اندر طر ح طرح کے مسائل اور خامیوں کا سامنا کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قوائد کے اجرا ء کے ذریعے پارٹی کے جامع اور سخت انتظام کو آگے بڑھایا، جس کی بدولت پارٹی کے  طرز عمل  میں اب   نیا روپ دکھائی دے رہا ہے ، سماجی ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور عوام کے دلوں میں پارٹی کےتشخص کی ازسر نو تعمیر ہو گئی ہے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ طرز عمل کا مسئلہ بنیادی طور پر پارٹی کی نوعیت سے وابستہ ہے۔ طرز عمل کی تعمیر ہمیشہ  جاری رہتی ہے  اور کبھی ختم نہیں ہوتی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی نے پوری پارٹی  میں  مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قواعد پر گہرائی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی تعلیم و تربیت کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ رواں سال پارٹی کے اہم فرئض میں سے ایک ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پارٹی کے

پڑھیں:

فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی

 کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں مل رہی ہے۔وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔کین کمشنر کے مطابق جو مل کرشنگ شروع نہیں کرتی اس پر 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ عائد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، افسران کی نمائشی کارروائیوںسے غیرقانونی تعمیرات کو فروغ
  • سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
  • آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور آج حلف اٹھائیں گے
  • محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
  • فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں بلند عمارتوں کی بے ضابطہ تعمیر
  • تلہ گنگ: مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہدا تعمیر کردی
  • تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں یادگار شہداء کی تعمیر
  • مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
  • توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل