پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چھیوشی میگزین کے جمعہ کے روز شا ئع ہو نے والےدسویں شمارےمیں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے” مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قواعد پر مستقل طور پر عمل کیا جائے اور عمدہ طرز عمل کے ذریعے سماجی ماحول کو بہتر بنایا جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے۔
پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طویل المدتی اور احسن حکمرانی سے وابستہ ہے۔ مضمون میں شی جن پھنگ نے لکھا ہے کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ہم نے پارٹی کے اندر طر ح طرح کے مسائل اور خامیوں کا سامنا کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قوائد کے اجرا ء کے ذریعے پارٹی کے جامع اور سخت انتظام کو آگے بڑھایا، جس کی بدولت پارٹی کے طرز عمل میں اب نیا روپ دکھائی دے رہا ہے ،
سماجی ماحول میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آرہی ہے اور عوام کے دلوں میں پارٹی کےتشخص کی ازسر نو تعمیر ہو گئی ہے۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ طرز عمل کا مسئلہ بنیادی طور پر پارٹی کی نوعیت سے وابستہ ہے۔ طرز عمل کی تعمیر ہمیشہ جاری رہتی ہے اور کبھی ختم نہیں ہوتی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی نے پوری پارٹی میں مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قواعد پر گہرائی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی تعلیم و تربیت کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ رواں سال پارٹی کے اہم فرئض میں سے ایک ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ چین کی برازیل سمیت 5 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق یکم جون 2025 سے ہو گا،چینی وزارت خارجہ چینی وزارت تجارت کی جانب سے برآمدی کنٹرول لسٹ کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت چین کی جانب سے17 امریکی اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اقدام معطل چین میں رواں سال ریزرو ریکوائرمنٹ ریشو میں پہلی کمی کا نفاذ کیا گیا چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی سرمایہ کاری کی منزل رہے گا، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔