آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کی پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ ہزیمت کے طور پر یاد رکھا جائے گاکیونکہ اسی دن پاکستان کی جانب سے باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح ون اور 2 سے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی منطر عام آنیوالی ویڈیو میں فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے کامیابی کے ساتھ دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مَرصُوص: پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی
واضح رہے کہ پاک فوج نے فتح 1 اور فتح 2 کو مہارت کے ساتھ استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے اور اس میزائل سسٹم سے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنادیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پٹھان کوٹ فتح ون میزائل سسٹم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پٹھان کوٹ فتح ون پٹھان کوٹ
پڑھیں:
کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر ہاؤس پنجاب میں آتشبازی
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، یہ جنگ اللہ کا انعام ہے ہمارے اوپر، دنیا نے ہماری مسلح افواج کی کارکردگی کو تسلیم کیا، یورپ کے مقابلے میں چین کی ٹیکنالوجی کا لوہا بھی پاکستان کے شاہینوں نے منوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی پائلٹس نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا، پاک فضائیہ نے بھارت میں گھس کر دشمن کو مار گرایا، پوری دنیا نے بھارت کے بیانیے کو مسترد کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف موثر طریقے سے اجاگر کیا، اس جنگ میں ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا ہے، مودی نے ہاتھ جوڑ کر جنگ بندی مانگی ہے۔
آتش بازی دیکھنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھول دیئے گئے، آتشبازی کے موقع پر بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر ہاؤس میں موجود شہریوں نے افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی، گورنر ہاؤس میں شہریوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔