طاہر جمیل : الیکٹرک بسوں میں کارڈسےکرائےکی ادائیگی کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا,سمارٹ بسوں میں سمارٹ "فیئرکولیکشن سسٹم" کاخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا.

 تفصیلات کے مطابق  مسافروں کی سہولت کیلئےکرائےکارڈسےاداکرنےکی سہولت متعارف کروائی گئی تھی۔منصوبےکےافتتاح کےموقع پروزیراعلیٰ نے300کارڈزتقسیم کئے۔آٹومیٹڈفیئر کولیکشن سسٹم نہ ہونےسےوزیراعلیٰ کی جانب سےکارڈزکااجرابھی بےسود کیا گیا تھا۔بس میں موجودڈیجیٹل سکرین سےسوائپ کرکےکرایہ اداکرنےکی سہولت مہیاکی جانا تھی۔

Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025

  ذرائع  کے مطابق سسٹم فعال نہ ہونےسےمسافرکیش میں ادائیگی پرمجبور ہیں۔سسٹم فعال نہ ہونےسےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نےکارڈزکااجرابھی روک دیا۔3ماہ گزرجانےکےباوجودکارڈزکااجرانہ ہوسکا۔

منصوبےکاسافٹ ویئراورکارڈسےادائیگی کاسسٹم پی آئی ٹی بی کےذمہ تھا۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ڈی آئی خان، مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا، ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی زخمی ہوا، ایکسائز اہل کاروں کو تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور شواہد اکٹھے کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب  آج صبح پشاور میں سڑک کنارے آئی ای ڈی بم دھماکے کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ناصر باغ سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان، مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی
  • برطانوی پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کیمبرج سسٹم میں تاریخ رقم کر دی
  • کراچی سمیت سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولت نہ ہونے کے برابر
  • برطانوی پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے کیمبرج سسٹم میں تاریخ رقم کر دی 
  • ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
  • مٹیاری: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہفتے کی چھٹی بند کرنے کا اعلان
  • پنجاب کے چھ اضلاع میں 20 روپے کرایے پر ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں چلیں گی
  • سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ
  • 20 روپے میں ای بس پر شاندار، آرام دہ سفر ہو گا، نوجوانوں کے خوابوں کیلئے وسائل نچھاور کرینگے: مریم نواز