ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے355 ارب روپے سے زائد کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے 355 ارب روپے سے زائدکے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی،ٰ یہ منصوبے ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، پانی، تجارت، سیاحت اور قدرتی آفات کے بعد بحالی کے ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری اور سیاحت سے متعلق منصوبےکی بھی منظوری دےدی گئی ہے جب کہ ایف بی آر کے کسٹمز ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام اور ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کی ترقی کا منصو بہ بھی منظور ہوگیا ہے۔
نوشہرہ : نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے3نومولود جھلس کر جاں بحق
اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی بحالی، تعلیم سے متعلق منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں، کوئٹہ میں منگی ڈیم، پانی کی ترسیل کے نظام، 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوزکی مرمت، اسلام آباد و برہان میں ٹرانسمیشن سسٹم مضبوط بنانےاور داسو ہائیڈرو پاور منصوبےکی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔