بھارتی چینلز دیکھنے پر لگتا ہے کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پڑوسی ملک کے نیوز چینلز پر منفی پروپیگنڈا مہم پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی چینلز دیکھیں تو لگتا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں۔
یومِ اظہار تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہماری افواج نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم تیار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ثابت کیا ہے کہ وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی اور اس کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پاکستان کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پانی بہے گا یا مودی کا خون بہے گا۔ بھارت کی سوچ کچھ اور تھی لیکن اللہ نے انہیں رسوا کیا۔ 7 مئی کو بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اسی وقت پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا کا بہترین طیارہ تو لے لیا لیکن اس کے پاس بہترین پائلٹ نہیں تھے ۔ بھارت کو اسی دن سمجھ جانا چاہیے تھا کہ جنگ اس کے بس کی بات نہیں ۔ دوسرے دن اسرائیلی ڈرونز بھیجتے رہے اور وہ یہاں گرتے رہے ۔ اس جنگ کا سندھ میں پہلا شہید مختار لغاری ہی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کہ کراچی کی بندر گاہ تباہ ہوگئی ۔ بھارتی چینلز دیکھنے پر لگا کارٹون نیٹ ورک دیکھ رہا ہوں ۔ بھارتی چینلز نے اپنے جھوٹ پر معافیاں مانگیں۔ 10 مئی کو چند گھنٹوں میں پاک افواج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ۔ یہاں تک کہ انڈین ملٹری کے ترجمان نے پاکستان کو رُکنے کے لیے کہا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے سرنڈر کے اعلان پر بھارتیوں نے مودی پر تنقید کی ۔ فجر سے شروع ہونے والا آپریشن بُنیان مرصوص عصر پر ختم ہوگیا ۔ اللہ کا شکر ہے اس نے یہ کامیابی عطا کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی چینلز نے کہا کہ کہ بھارت
پڑھیں:
نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ہونہار اور محنتی نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے *نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کے مطابق یہ لیپ ٹاپ پروگرام چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات کے لیے ہوگا، اور یہ اسکیم پہلے سے موجود سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے چلنے والے لیپ ٹاپ پروگرام سے بالکل الگ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے ترقی کی دوڑ میں میرٹ کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے تقریب میں خطاب کے دوران ملکی دفاع سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ پاک فوج اور دیگر مسلح افواج نے حالیہ چار روزہ جنگ میں دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھایا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ 6 اور 10 مئی کو پاکستان کی افواج نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، اس دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں چار رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے۔ ان کے مطابق 10 مئی کا دن بھارت کے غرور کے خاتمے کی علامت بن گیا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اور اگر ایسی کوشش کی گئی تو جواب ایسا ہوگا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Post Views: 2