بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔

دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

"پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ" کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا "پاکستان زندہ باد" تو دوسری طرف "شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان" کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کہاں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے، ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا،اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں، آپریشن ’’معرکہ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10 کے نئے شیڈول کا اعلان ہوگیا، میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی بھارت طیاروں کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
  • پاکستانی لوکل ٹیکنالوجی نے دنیا کا جدید رافیل لڑاکا طیارہ کیسے تباہ کیا۔۔۔؟
  • بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر مسلم انسٹیٹیوٹ کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین
  • بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
  • میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں
  • تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کہاں؟ بڑی خبر آگئی
  • آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی
  • پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، چودھری پرویز الٰہی
  • ‘شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے’، وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج تحسین