اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا تیسری مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے جس دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔دوسری جانب سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری،آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز

پڑھیں:

تنظیم سازی کیلیے عہدیداران لوگوں سے رابطے میں رہیں، یاسرسائیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-2-7

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں نے حیدرآباد اپنی رہائش گاہ یاسر ہاؤس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان یاسر سائیں کے پرسنل سیکرٹری نعمت اللہ کاندھو، ترجمان یا سیر ہاس فقیر امین امدانی علی جان ڈائری رہنما امتیاز علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر یاسر سائیں نے حیدرآباد میں پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں آئندہ الیکشن میں حیدرآباد سے بھی امیدوار نامزد کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیر یاسر ہاؤس کے دروازے تمام کارکنان ورکروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ملکی سیاست پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی پر مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے اور ایک بار پھر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے عوام پر جو مہنگائی کا بم گرایا ہے اس سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیلتی جا رہی ہے، انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو مزید دبانا ناقابل قبول ہے اس حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے جس پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول چار روپے سات پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے چار پیسے فی لیٹر اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • جاتی امرا میں بیٹھک، پیپلز پارٹی کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق
  • پاکستان اور آسیان ممالک کا دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان، امارات کے درمیان جدید ریلوے، علاقائی رابطے کیلئے شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
  • قطر اور مصر کا حماس کے بیان کا خیر مقدم، امریکا کیساتھ رابطہ کاری شروع کردی
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
  • حکومت سندھ اور متحدہ عرب امارات کے مابین زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • تنظیم سازی کیلیے عہدیداران لوگوں سے رابطے میں رہیں، یاسرسائیں
  • پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
  • پاکستان اور عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق