Daily Ausaf:
2025-08-14@22:22:38 GMT

لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف نکلے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جا کر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتِ حال بتا رہے ہیں۔

کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سیکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی، لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا نے پاکستانی سیکیورٹی کی تعریف کے پل باندھ دیے۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ویزا نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ بے فکر رہیں ان حالات میں بھی پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں بھی کوئی غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا نہیں کیا، ہمیشہ کی طرح پاکستان نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سے تعلقات و معاملات دو طرفہ ہوں گے: بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈیوڈ ویزا

پڑھیں:

پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی

تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ ہوا ہے بلکہ سفارت کاری بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے، مودی اب اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے بھی گھبرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اس سال پاکستان میں جشن آزادی منایا گیا ہے ایسا جوش و جذبہ بہت برسوں کے بعد دیکھا اور اگلے سال اس سے اچھے طریقے سے جشن ازادی منائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ بھارت کی نسبت پاکستان کے کمزور ملک کا تاثر ختم ہوگیا اور ایک مضبوط ملک نظر آنے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ بہت سالوں بعد ہمیں اپنے شہروں میں اتنی زیادہ سرگرمیاں جشن آزادی کے حوالے سے نظر آئیں اس کی ایک بہت بڑی وجہ پاکستان کی پاکستانی فوج، پاکستانی فضائیہ، پاکستانی بحریہ کی وہ شاندار کامیابی تھی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند ہوا، یہ بہت ضروری تھا کہ ہم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلاف فتح کا جشن بھی منائیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے شکست، مودی اپنی قوم کا سامنا کرتے ہوئے گھبرا رہا ہے، سعید غنی
  • ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
  • ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری 
  • یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
  • امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم
  • ڈیوڈ وارنر کا ٹی 20 کرکٹ میں بڑا سنگ میل، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا
  • آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟
  • بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب
  • فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب