قطر کے ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کے سامنے صدر ٹرمپ کا رقص؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس دورے میں امریکا اور قطر کے درمیان بیش بہا اور تاریخی نوعیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔
امریکی صدر نے قطر میں واقع العدید ائیر بیس بھی گئے اور وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران مقبول ہونے والا پارٹی نغمہ چلایا گیا جس پر کچھ لمحوں کے لیے امریکی صدر نے اپنا روایتی رقص بھی کیا۔
اس دوران امریکی فوجی تالیاں بجاتے رہے اور ٹرمپ بھی قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں خوشی سے نہال نظر آ رہے تھے۔
THE TRUMP DANCE MAKES AN APPEARANCE ???????????????? pic.
اس رقص کو اب ٹرمپ ڈانس کے نام سے جانا جاتا ہے جسے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
ٹرمپ کے اس نغمے پر کیے گئے رقص کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی صدر کے حامیوں نے اس ڈانس کو فتح کا رقص قرار دیا اور صدر ٹرمپ کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغواہ کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو وائرل
لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔
متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔
ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کی سربراہی میں دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔جس کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر اور ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کو تعریفی اسناد انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد ،حراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔