خیبرپختونخوا میں بھی آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے۔
پشاور سے جاری ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں عوام اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر فجر کے بعد پرچم کشائی کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ خطبہ جمعہ میں قربانی، وحدت اور تشکر پر روشنی ڈالی جائے گی۔
مشیر اطلاعات کے پی کے نے مزید کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں اور قبروں پر پھول چڑھائے جا رہے ہیں جبکہ قومی ہیروز کے مزارات پر حاضری، خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف رہا ہے کیا جا
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔