کوہستان میں نیب کارروائی خوش آئند ہے، کے پی حکومت بھی کارروائی کرے گی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیرسٹر سیف(فائل فوٹو)۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف کے مطابق اجلاس میں صوبے بھر میں بلا امتیاز لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دی گئی ہے۔ کوہستان میں مالی بےضابطگیوں کے کیس میں نیب کارروائی کو خوش آئند قرار دیا گیا، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی صوبائی حکومت خود بھی کرے گی۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ تحقیقات کےلیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی سربراہی خود وزیراعلیٰ کریں گے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق صحت کارڈ کے تحت علاج کے دوران وفات پر انشورنس کوریج دی جائے گی، صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کی بھی منظور دی گئی۔
انھوں بتایا کہ کابینہ نے کے پی ڈیجیٹل پیمنٹ، فِن ٹیک اسٹریٹجی 2030 کی منظوری دی گئی۔ کرم میں 979 بنکرز کی نشاندہی کی گئی جو تمام گرادیے گئے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا 627 بنکرز اپر کرم اور 352 لوئر کرم میں تباہ کیے گئے، بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر، مشین گنز، مارٹرز اور 151 ہتھیار برآمد کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف
پڑھیں:
نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے: محسن نقوی
---فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے، خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید خودکار مشین اور شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے فنگر پرنٹس کے ذریعے خود کار نظام کا مشاہدہ کیا۔
وزیرِ داخلہ نے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات بھی کی۔
محسن نقوی نے شہریوں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے سے متعلق دریافت کیا۔
شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر کے شفٹ انچارج، عملے، چیئرمین نادرا محمد منیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔