وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بتیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری،  ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف اس شاندار فتح پر مسلح افواج اور پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہے۔بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں۔

وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس جارحیت میں خیبر پختونخوا کے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے ورثا کو 50، 50 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ممبران اسمبلی مقامی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ن شہدا اور زخمیوں کے گھروں میں جا کر انہیں امدادی پیکیج جلد ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نہیں دیکھا، علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے  کوہستان میں سامنے آنے والی مبینہ مالی بے ضابطگی کے خلاف نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ نیب نے اس کیس میں کچھ ریکوریاں بھی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں نیب کو بھر پور سپورٹ فراہم کرے گی، نیب کو تحقیقات کے لیے جو بھی ڈاکومنٹس درکار ہونگے، صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں جو بھی لوگ اور ادارے ملوث ہیں ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بدعنوانی کے اس کیس میں ملوث عناصر کیخلاف کسی اور ادارے سے زیادہ سخت کارروائی صوبائی حکومت خود کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ متلعقہ کابینہ اراکین پریس کانفرنس کے ذریعے اس کیس کے حقائق عوام کے سامنے رکھیں۔

اجلاس میں اس کیس کی حکومتی سطح پر تحقیقات کے لیے کابینہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلی خود کریں گے جس میں متعلقہ کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہونگے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کرپشن کے پی نیب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کے پی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی اس کیس کے لیے

پڑھیں:

نون لیگ خواتین ونگ ضلع گلگت کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع گلگت خواتین ونگ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ یاسمین افضل کو صدر مقرر کیا گیا۔ سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) وومن ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یاسمین افضل کو صدر، مریم رانی کو جنرل سیکرٹری اور ساجدہ کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب صدر یاسمین افضل نے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے ملک اور علاقے کی معیشت کی مضبوطی کے لئے ہمہ وقت اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کی بقاء و سلامتی کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، گلگت میں نون لیگ کو فعال اور مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت کروں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان کرپشن، تحقیقات کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • عمران خان راضی ہیں: علی امین گنڈاپور نے بڑی خوش خبری سنا دی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کا ملاکنڈ کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
  • عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نہیں دیکھا، علی امین گنڈاپور
  • پی پی پی کا خیبرپختونخوا میں 16 ہزار ملازمین کی برطرفی، کرپشن کے خلاف احتجاج کا اعلان
  • نون لیگ خواتین ونگ ضلع گلگت کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
  • شیخ الجامعہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم
  • وی سی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا حکم