عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی اہم مقدمہ سے بری ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) علیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کیخلاف روڈا اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ، عدالت نے ایم این اے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کو مقدمہ سے بری کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، تھانہ چونگ نے عبد العلیم خان سمیت دیگر کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر رکھا تھا، شعیب صدیقی سمیت دیگر حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عبد العلیم خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، شعیب صدیقی سمیت دیگر پر روڈا اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شعیب صدیقی سمیت دیگر عبد العلیم خان
پڑھیں:
بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے: خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008 سے پہلے ایسا تھا؟ ایسے کوئی گھر بھی چل سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو 100 فیصد دیتا ہے، دوسری طرف وہ طبقہ ہے کہ جو 100 فیصد خرچ کرتا ہے، جس طرح کینال بیٹھ گئی ہے اس سے ہمیں کے فور منصوبے سے بھی ڈر لگتا ہے۔