190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور اگلے بدھ کو سماعت رکھنے کی استدعا کی۔ عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 14 جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا سنا رکھی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سزا معطلی کی ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔
یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی
مزید :