سندھ طاس معاہدے کی معطلی: قانونی ماہرین کی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )قانونی ماہرین پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ سندھ طاس معاہدے کے سلسلے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جیسے جیسے جغرافیائی سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، اس بارے میں سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ کیا بھارت کی طرف سے حالیہ یکطرفہ کارروائیاں معاہدے کی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کی خلاف ورزی کا باعث بن سکتی ہیں 1960 میں ورلڈ بینک کی ثالثی میں آئی ڈبلیو ٹی، جوہری ہتھیاروں سے لیس دو پڑوسیوں کے درمیان پانی کی تقسیم کی سفارت کاری کا سنگ بنیاد ہے تاہم حالیہ مہینوں میں ہونے والی پیش رفت نے اسلام آباد میں قانونی اور سفارتی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، خاص طور پر معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے مختص کیے گئے مغربی دریاوں پر بھارت کے نئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر کے حوالے سے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے معاہدے کے تحت بین الاقوامی کے لیے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں، صدر عالمی بینک
صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔ اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی تبدیلی یا خاتمہ فریقین کی باہمی رضامندی سے ممکن ہے۔ اور ورلڈ بینک کا کردار صرف ثالثی کا ہے فیصلہ سازی کا نہیں۔سندھ طاس معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ جو پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے لیے کیا گیا تھا تاکہ پانی کے مسائل پر کوئی جنگ یا تنازع نہ ہو۔زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان میں فصلوں کی کاشت کا زیادہ تر دارومدار دریاؤں سے پانی کی آمد پر ہوتا ہے۔ ایسے میں سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے لیے کافی اہم ہے۔اس معاہدے کی ضرورت 1948 میں اُس وقت پیش آئی۔ جب بھارت نے مشرقی دریاؤں کا پانی بند کردیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث عالمی برادری متحرک ہوئی۔ اور 19ستمبر 1960 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔اس معاہدے کے تحت انڈس بیسن سے ہر سال آنے والے مجموعی طور پر 168 ملین ایکڑ فٹ پانی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کیا گیا جس میں تین مغربی دریاؤں یعنی سندھ، جہلم اور چناب سے آنے والے 80 فیصد پانی پر پاکستان کاحق تسلیم کیا گیا جو 133 ملین ایکڑ فٹ بنتا ہیجبکہ بھارت کو مشرقی دریاؤں جیسے راوی، بیاس اور ستلج کا کنٹرول دے دیا گیا۔