خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پشاور:
آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر منایا۔
"معرکہ حق" کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی عظیم اور تاریخی کامیابی پر پورے خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا۔
دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، شرکا نے افواجِ پاکستان کی صلاحیت کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شرکاء نے واضح کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام اور پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی، اب سے کچھ دیر میں مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا.
پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی.
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی.
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یوم تشکر پر ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھےجائیں گے، دعائیہ تقریب ہو گی۔