Express News:
2026-06-02@22:57:44 GMT

مسلسل شکستوں میں گھری برزایل کو ایک اور دھچکا

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

شکستوں کے ملبے تلی دبی برازیل کی فٹبال ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال فیڈریشن (سی بی ایف) کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز کو عدالت نے انکے عہدے سے برطرف کردیا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیل کی قومی ٹیم مسلسل بدترین شکستوں کے بھنور میں پھنس کررہ گئی ہے۔

فیڈریشن کے صدر پر ناقص کارکردگی اور انتظامی بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ

عدالت کی جانب سے برازیلین فٹبال برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر ایڈنارڈو روڈریگز فیفا ورلڈکپ کوالیفکیشن میں خراب کارکرگی اور انتظامی امور میں مالی بے قاعدگیوں کے شبہات پر فارغ کیا گیا۔

فیڈریشن کے صدر کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی تنازعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: برازیل کے لیجنڈری فٹبالر 'رونالڈو' نے واپسی کا عندیہ دیدیا

ایڈنارڈو روڈریگز سال 2023 میں برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے ٹائٹن (فٹبال لیگ) کے سابق سربراہ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔

ان کے دور میں برازیل کو کوپا امریکا 2024 میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ کیلئے برازیل کے کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مزید مشکلات بڑھنے کا بھی خدشہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برازیلین فٹبال فیڈریشن کے صدر

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین