عمران خان نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے موقف اپنایا کہ استعفی دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی
رپورٹ میں پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ پبلک اکانٹس کا عہدہ جانے سے پارٹی کو پارلیمان میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا جس پر عمران خان نے بیرسٹر گوہر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔دریں اثنا، اسلام آباد میں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ان کے استعفے کی تجویز کس نے دی تھی، بانی نے استعفے کا کہا تو ضرور دیں گے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان کا استعفی چاہتے تھے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔