ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو کھڑے ہوکر تالیاں بجانے پر مجبور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
فرنچائز "مشن: امپاسیبل" کی نئی فلم Mission: Impossible – The Final Reckoning میں ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجوانے پر مجبور کر دیا۔
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے دوران پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خوب سراہا گیا۔ فلم کی افتتاحی تقریب میں 40 رکنی آرکسٹرا نے فرنچائز کا مشہور تھیم بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔
فلم میں حقیقی اور خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار تھی جس نے شائقین کے دل جیت لیے، جن میں ایک سین ٹام کروز نے صرف باکسرز میں تین منٹ طویل نائف فائٹ کرتے ہوئے انجام دیا، جس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)
فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر مک کواری نے کاسٹ اور ٹیم کی سات سالہ محنت لگن اور عالمی وبا سے نمٹنے کے باوجود پروجیکٹ کی تکمیل پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔ ٹام کروز نے بھی جذباتی انداز میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا، ’یہ لمحہ میرے خوابوں سے بھی بڑھ کر ہے۔‘
فلم 23 مئی کو پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے دنیا بھر میں ریلیز ہوگی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
آئی سی سی نے بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔آئی سی سی کے مطابق بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کرکٹر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔