پاک فوج کی دشمن کو یلغار، نیا نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ یلغار ہے جاری کر دیا جو قوم کے جذبہ حب الوطنی، مسلح افواج کی قربانیوں اور اتحاد و استقامت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
حسنین علی پراچہ کی آواز میں گایا گیا یہ ولولہ انگیز نغمہ ہر اس جوان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے جو سرحدوں پر، میدان جنگ میں یا پس پردہ دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔
یہ نغمہ آئی ایس پی آر کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جذبات انگیز کیپشن کے ساتھ جاری کیا گیا ہے جس میں قوم کو پیغام دیا گیا کہ وہ ثابت قدمی، قربانی اور مادر وطن سے وفا کے جذبے کو برقرار رکھے۔
نغمے کا مقصد قوم کے اندر اتحاد، ہمت، اور قومی وقار کا شعور اُجاگر کرنا ہے۔
راولپنڈی آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہداء کی یاد.
آئی ایس پی آر کے مطابق یلغار ہے صرف ایک نغمہ نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے اس میں ہر سپاہی کے عزم اور قربانی کو سراہا گیا ہے۔
نغمے کے بول نہایت جذبہ انگیز اور روح کو جھنجھوڑ دینے والے ہیں جبکہ اس کی ویڈیو میں فوجی آپریشنز، قومی پرچم، شہداء کی تصاویر اور عوامی یکجہتی کے مناظر کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلااشتعال حملوں کے نتیجے میں 50 سے زائد پاکستانی شہری اور فوجی شہید ہوئے۔
پاکستان نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، دشمن کا میزائل ڈیفنس سسٹم کو نقصان پہنچایا، متعدد بھارتی ڈرونز تباہ کیے۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرسوس کے نام سے ایک اہم دفاعی کارروائی میں بھارت کے اندر کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یاد گار شہداء ’’ بنیان المرصوص کا سنگ بنیاد رکھا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہائوس میں یادگار شہداء "بنیان المرصوص" کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی۔ یادگار شہداء ، آپریشن "بنیان المرصوص" کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ہماری افواج نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی کا سہرا افواجِ پاکستان کے جوان، افسران اور قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنا چاہتا تھا، مگر افواج پاکستان نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔10 مئی کا معرکہ حق ایک ناقابلِ فراموش دن ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہی؛ ہم جنگ نہیں، بلکہ استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور بھارت کے یکطرفہ آبی فیصلے بھی قبول نہیں کئے جائیں گے۔ہم مودی کی انتہا پسند سوچ کے مخالف ہیں، نہ کہ بھارتی عوام کے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ہمیں اپنی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے چنگل سے نکال کر خودمختاری کی راہ پر ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی نے پاکستان کے قرض اتارنے میں تعاون کی پیشکش کی ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔پاکستانی بزنس کمیونٹی ترکیہ سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مزید مستحکم کرے۔