پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، سیکیورٹی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کسی مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے پر جنگ بندی غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تین بار رابطہ ہوا، دونوں جانب سے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق کچھ غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں، سیزفائر کسی مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں ہے، خلاف ورزی نہ ہونے پر جنگ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سیزفائر معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، اب تک بھارت کی جانب سے بھی کوئی نئی اشتعال انگیزی نہیں کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کو مزید پرامن بنانے کیلئے مثبت اور تعمیری اقدامات بھی جاری ہیں، بھارت نے سیزفائر کی خلاف ورزی کی تو بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی صدر کا  یوراگوئے کے سابق صدر  جوز موجیکا کے انتقال پر تعزیتی پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں، جسٹس اعجاز اسحٰق پاکستان اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 سمیت متعدد اہم بلز منظور کرلیے پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ معرکہ حق، یوم تشکر؛ آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم کی شہید اسکاڈرن لیڈر کے گھر آمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مخصوص مدت یا تاریخ تک محدود نہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکیورٹی ذرائع سیز فائر

پڑھیں:

سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے شاندار پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔

کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔

سوزوکی پاکستان کسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔

سوزوکی ایوری وی ایکس کی اصل قیمت 29 لاکھ 12 ہزار 230 روپے ہے، اور آفر کے بعد اس پر خریدار کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا بڑا فائدہ ملے گا۔

سوزوکی ایوری میں 660 سی سی ڈوہیک 12-والو وی وی ٹی انجن دیا گیا ہے، جو بولان کے انجن سے زیادہ طاقتور ہے۔ یہ انجن 5,700 آر پی ایم پر 43 ہارس پاور اور 3,700 آر پی ایم پر 58 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ 5-اسپیڈ مینول ٹرانسمیشن موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکش خاندانی استعمال یا کاروباری ضروریات کے لیے ایک جدید، کشادہ اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کا بہترین موقع ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی میں نظام الدین درگاہ حادثہ، چھت گرنے سے چھ لوگوں کی موت
  • چینی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت
  • کلاوڈ برسٹ کی پیشگی اطلاع دینے والا ڈوپلر ریڈار کیوں دستیاب نہیں؟
  • مخصوص ایام میں خواتین ایتھلیٹس کو درپیش چیلنجز: کھیل کے میدان میں ایک پوشیدہ آزمائش
  • کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کے درمیان 6 سے 7 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پر پیش رفت
  • کشمیر کی تاریخ پر 25 کتابوں کی پابندی، بھارت کی ایک لایعنی کوشش
  • سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پر بڑی آفر لگا دی ، ساڑھے4 لاکھ بچت کا موقع
  • لاہور کے لبرٹی چوک میں آزادی کا عظیم الشان جشن، فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ