پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پشاور میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی قیادت اور سیاسی کمیٹی کی منظوری کے بعد تحریک دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، اگر پی ٹی آئی والے غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان دھمکیاں دیں گے تو ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، پھر یہ کہتے پھریں گے کہ ہماری ملاقات نہیں ہورہی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، چند دن میں لائحہ عمل دیں گے : جیل سے عمران خان کا پیغام
رانا ثنااللہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں مذاکرات ہو سکتے تھے، لیکن موقع ضائع کردیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو تین بار بات چیت کی آفر کی، حالیہ بجٹ سیشن کے دوران بھی پی ٹی آئی کو بات چیت کی پیشکش کی گئی۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 2018 میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی لیکن ہم نے پھر بھی ان کو مذاکرات کی پیشکش کی، جسے مسترد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے عیدالاضحیٰ کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث تحریک کا وقت آگے لے جانے کا کہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
اب ایران اسرائیل جنگ ختم ہوگئی ہے، تاہم ابھی تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا وقت نہیں دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حکومت اپوزیشن مذاکرات رانا ثنااللہ شہباز شریف عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وزیراعظم پاکستان وی نیوز