پاکستان نے بھارت کو صرف ٹریلر دیا ہے، پکچر ابھی باقی ہے: لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم—فائل فوٹو
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹینیٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔
راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئر فیلڈز کو نقصان پہنچانے کی بھی تردید کی۔
عبدالقیوم نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ہماری فوج کے حوصلے توڑنے کی بہت کوشش ہوئی لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوا۔
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کو بہترین انداز میں لیڈ کیا، پاکستان کی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں شمار ہوتی ہے، مودی نے خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی میری ٹائم صنعت میں سنگِ میل— بنکرنگ کے لیے پہلا لائسنس جاری
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی، جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی، منظم بنکرنگ سروسز سے غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی اور آپریشنز سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہو گا، ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہو گی۔