چین-فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ کے دسویں اجلاس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بیجنگ :دسواں چین فرانس اعلیٰ سطحی اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں منعقد ہوا۔ ڈائیلاگ کےلیے چین کے سربراہ اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور فرانس کے سربراہ، فرانس کے معیشت، خزانہ، صنعت و ڈیجیٹل خودمختاری کے وزیر ایرک لومبارڈ نے مشترکہ طور پر ڈائیلاگ کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ حہ لی فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ تھی۔ صدر شی جن پھنگ اور صدر ایمانوئل میکرون نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے حوالے سے اہم اتفاق رائےقائم کیا ۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، کثیرالجہتی بین الاقوامی معاملات میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، کھلے اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی ماحول کا تحفظ کرنے، دوطرفہ معاشی اور مالی تعاون کو وسعت دینے، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے امکانات کو تلاش کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے، چین۔فرانس اپنی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو نئی توانائی فراہم کرنے اور ساتھ ہی چین۔یورپ تعاون کو نئی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایرک لومبارڈ نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔ فرانس چینی صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرے گا۔ فرانس چینی کمپنیوں کو فرانس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے بہتر کاروباری ماحول فراہم کرے گا، تاکہ فرانس اور چین کے درمیان معاشی اور مالی شعبوں میں عملی تعاون کے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین فرانس فرانس کے چین کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں 4 ممالک کے نئے سفیر تعینات؛صدرمملکت کو اسناد پیش کیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان میں چارممالک آسٹریلیا،ماریشس،ڈنمارک،امارات کے نئے سفیر تعینات کردیئے گئے ،صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔
ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔
صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاع اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر گفتگو کی اور کہا ماریشس کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
آصف زرداری کی ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن سے بھی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، زراعت، ڈیری، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، اُنہوں نے ڈنمارک کی پاکستان کے گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی تغیر کے ایجنڈے کی حمایت کو سراہا۔
صدرِ مملکت نے امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور امارات کے تاریخی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ امن و خوشحالی کے جذبے پر قائم ہیں۔