پاکستان اور مائیکرونیشیا میں سفارتی تعلقات قائم، دو طرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔
اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ میں اہم عالمی امور، خصوصاً بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون کریں گے۔ سفیر نے اس پیشرفت کو پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر ایک خوش آئند سنگ میل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مائیکرونیشیا، پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا 100واں ملک ہے۔
Highlights of the ceremony marking the establishment of the formal diplomatic relations between Pakistan and the Federated States of Micronesia.
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) August 14, 2025
سفیر جیم ایس لپوے نے دوستی کے اس نئے باب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ تقریب سے قبل دونوں سفیروں کے درمیان ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ممکنہ دو طرفہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جادون سمیت دونوں ممالک کے سفارتکار موجود تھے۔
Press Release
Pakistan and Federated States of Micronesia Establish Diplomatic Relations
New York, August 14, 2025: Pakistan and Federated States of Micronesia, an island nation located in the western Pacific Ocean, established diplomatic relations at a ceremony in New York… pic.twitter.com/iKgbK85MMh
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) August 14, 2025
واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں پاکستان نے بحرالکاہل کے چھوٹے جزیرہ نما ممالک کے اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی، جو فوسل فیول کے منصفانہ خاتمے اور تیل، گیس و کوئلے کی پیداوار کے خطرات سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر انصاف پر مبنی منتقلی کی مالی اعانت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے۔
پاکستان، جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے اس اتحاد کے ساتھ مشاورت کی تاکہ فوسل فیول ٹریٹی کے مجوزہ خاکے کو سمجھا جا سکے، جس کا مقصد ایندھن کی پیداوار کو بتدریج اور منصفانہ انداز میں ختم کرنا ہے۔ اس 16 رکنی اتحاد میں وانواتو، تووالو، ٹونگا، فجی، سلیمان جزائر، نیو، اینٹیگا و باربودا، تیمور لیستے، پلاؤ، کولمبیا، ساموا، ناؤرو، مارشل جزائر، ریاستہائے مائیکرونیشیا، پاکستان اور بہاماس شامل ہیں۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی سے ملاقات ‘ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے : چینی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔