عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے کیا۔

فوربز میگزین کی فہرست میں امریکی باسکٹ بالر اسٹیفن کری 156 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے، باکسر ٹائیسن فیوری نے 146 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، ڈاک پریسکاٹ 137 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی 135 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ملین ڈالرز کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو

پڑھیں:

ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے دولت کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت پہلی بار 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے۔

فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ان کے اثاثے 500 ارب ڈالرز تک پہنچے، تاہم بعد میں معمولی کمی کے باعث یہ رقم 499.1 ارب ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کے نتیجے میں سامنے آیا۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں، اور ان کی زیادہ تر دولت اسی کمپنی سے وابستہ ہے۔ رواں سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ یکم اکتوبر کو صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس سے مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک کے اثاثے کم ہو رہے تھے، تاہم امریکی صدر ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ دینے کے بعد ان کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خرید کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کیا۔

اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 400 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جبکہ جولائی 2025 میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز رہی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفارما کنکٹ اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2027 تک وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (1000 ارب ڈالرز کے مالک) بن جائیں گے۔

فی الحال مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں اور اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن (350.7 ارب ڈالرز) سے تقریباً 150 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 245 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ
  • پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز مِل گیا
  • فلسطین کے حق میں احتجاج، اٹلی پر اسرائیل کے خلاف میچ منسوخ کرنے کا دباؤ
  • غزہ ملین مارچ پوری قوم کی آواز ہے‘ مدثرانصاری
  • پی ایم ای ایکس میں 59.633 بلین روپے کے سودے
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • ایلون مسک کا منفرد اعزاز؛ 500 ارب ڈالر کی ارننگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت