راولپنڈی: زیادتی ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے زیادتی کے مقدمے کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا ہے، جس میں مجرم کو سزائے موت کے ساتھ جرمانہ اور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی عدالت نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مدعیہ کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے اور ہر جانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
یاد رہے کہ مجرم کے خلاف لڑکی سے زیادتی پر مقدمہ 2024ء میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجرم کو
پڑھیں:
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کا سلسلہ 29 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران اسلام آباد سے راولپنڈی تک کرکٹ ٹیموں کی آمد ورفت کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میچز کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے وقت بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کے لیے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ پولیس کے مطابق شہریوں کو ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری پکار 15 جبکہ ٹریفک سے متعلق رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک کرکٹ