حکومت سے مذاکرات، بانی پی ٹی آئی نے گرین سنگل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی حکومتی پیشکش پر بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت جاری ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں جاری سیاسی تناؤ میں کمی آنا واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی اور اب تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تصدیق کر دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ جب کہ حکومتی پیشکش اور بانی عمران خان کی ہدایت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی اراکین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے تمام فریقین کی جانب سے حوصلہ افزا سگنل ملا ہے۔ تاہم مذاکرات کے لیے حکومتی سنجیدگی اور فریقین کا اعتماد دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی بنیاد کون سے معاملات ہوں گے، اس کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جارحیت پر قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی اور تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے اختلافات بھلا کر ملک کی سالمیت کو اولیت دی۔
دونوں ممالک میں جنگ بندی کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بھی سیاسی سیز فائر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اپوزیشن کو ملک کی خاطر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی دعوت دے چکے ہیں۔
دوسری جانب آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس حوالے سے عمران خان سے مشاورت جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مذاکرات کے لیے مذاکرات کی
پڑھیں:
عمران خان سے کونسے پارٹی رہنما ملاقات کریں گے؟ فہرست سامنے آگئی
— فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔
اس فہرست میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔
ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔