نیوزی لینڈ : ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹرینز کو معطل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔
اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔
اس واقعے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں اس لیے انہیں ایک ہفتے کیلئے معطل کیا جاتا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ
فائل فوٹوجعفر ایکسپریس ایک دن معطل رہنے کے بعد آج کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے بھی جعفر ایکسپریس آج شام شیڈول کے مطابق کوئٹہ پہنچے گی۔
جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات پر ایک روز کے لئے معطل کردیا گیا تھا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔