کراچی:

سندھ حکومت نے پسماندہ علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ’’اسکول کھانا پروگرام‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کا افتتاح وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن میں کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں کو کھانا پیش کر کے مہم کی شروعات کی۔

یہ پروگرام سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم اور معروف فلاحی ادارے اللہ والے ٹرسٹ کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف پسماندہ علاقوں کے 70 ہزار سے زائد بچوں کو روزانہ ایک وقت کا مفت اور متوازن کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا براہ راست تعلق ان کی غذائی حالت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی کمی کی وجہ سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور اسکول کھانا پروگرام کے ذریعے ہم ان کی نیوٹریشنل ضروریات پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں غربت کی تشویشناک صورتحال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے 10 غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے  جب کہ ملک کی 42 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ایسے میں ہمارے بچوں کی حالت مزید توجہ کی متقاضی ہے۔

افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مراد میمن کے 700 سے زائد بچوں کو روزانہ مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اس پروگرام کو دیگر اضلاع و اسکولوں تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔

اللہ والے ٹرسٹ کے سربراہ شاہد لون نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما اور تعلیم کے لیے متوازن غذا ضروری ہے۔ انہوں نے اس شراکت داری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پروگرام معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے بچوں کو بچوں کی کہا کہ

پڑھیں:

2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26  کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ  وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور  کیا جارہاہے ۔

ذرائع  نے بتایا کہ   گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ  متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت  آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے مختلف سلیبس میں انکم ٹیکس میں 10 فیصد کمی کا امکان ہے۔ اگر تجویز منظور ہو جاتی ہے تو تنخواہ دار طبقے کو اگلے مالی سال میں تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، جو 14 سے 22 مئی 2025 تک ہونے والے ہیں۔

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2کروڑ30لاکھ ڈالر موصول 

گزشتہ بجٹ 2024-25 میں گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلائی دبئی نے پشاور سے آپریشن کا آغاز کردیا
  • حکومت کا بچوں کے دودھ پاؤڈر پر ٹیکس ختم کرنے پر غور
  • فلائی دبئی نے پشاور سے پروازوں کا آغاز کردیا
  • سندھ حکومت نے بیورو کریٹس اور ماہر تعلیم کے وائس چانسلر بننے کے دروازے بند کردیے
  • کل یوم تشکر پرچھٹی ہو گی یا نہیں؟سرکاری وضاحت سامنے آگئی
  • سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
  • سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
  • تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشی کی خبر آگئی
  • 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی