پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آگیا، زباب رانا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اُس کی سربلندی اور پہچان دلانے پر زور دیا ہے۔
اداکارہ زباب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ابرار الحق مشہورِ زمانہ نغمہ ’’سانوں تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ چل رہا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں ادکارہ زبان رانا ابرار الحق کی مدھر آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالی ووڈ کی موسیقی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ہماری موسیقی ان سے بہتر ہے۔
صارفین نے پاکستانی موسیقاروں نثار بزمی، سہیل رانا، رشید عطرے، خلیل عطرے اور امجد بوبی وغیرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمارے گانے چرائے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔