اسلام آباد:

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے اندر یا عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں روپے نقد انعام کی رقم بڑھا کر ایک ملین تا 20 ملین کر دی گئی ہے اور حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ 

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعظم بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے 32 کھلاڑیوں اور کوچز میں دو کروڑ 7 لاکھ سے زائد کے نقد انعامات تقسیم کیے۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اولمپیکس میں ارشد ندیم کی جانب سے شان دار کامیابی کے بعد وزیراعظم نے ارشد ندیم کو وزیراعظم ہاؤس بلوا کر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کر کے کھلاڑیوں کو عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ملک گیر سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے بہت سی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، بین الاقوامی، قومی اور علاقائی سطح پر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کی مالیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی اور ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کے ہمراہ براؤن میڈلز جیتنے والے انیس علی شاہ، عبداللہ نواز، سکھی اللہ ترین اور نعمان خان کو فی کس 3 لاکھ 75 ہزار روپے، کوچز فہیم گل خان اور فراز احمد کو فی کس ایک لاکھ 25 ہزار روپے، گولڈ میڈل جیتنے پر نور زمان کو 50 لاکھ روپے اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو فی کس 8 لاکھ 33 ہزار 333 روپے انعام دیا۔

اسی طرح انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ، سلور اور براؤن میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں سمیت کوچنگ اسٹاف کو بھی لاکھوں روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرنے والے کھلاڑیوں نقد انعامات کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان