پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آگیا، زباب رانا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ زباب رانا نے پاکستانی میوزک کو ایک بار پھر اُس کی سربلندی اور پہچان دلانے پر زور دیا ہے۔
اداکارہ زباب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں ابرار الحق مشہورِ زمانہ نغمہ ’’سانوں تیرے نال پیار ہوگیا‘‘ چل رہا ہوتا ہے۔
ویڈیو میں ادکارہ زبان رانا ابرار الحق کی مدھر آواز اور دل کو چھو لینے والی موسیقی سے لطف اندوز ہورہی ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے اس انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستانی موسیقی کو واپس لانے کا وقت آ چکا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی اس بات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالی ووڈ کی موسیقی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ہماری موسیقی ان سے بہتر ہے۔
صارفین نے پاکستانی موسیقاروں نثار بزمی، سہیل رانا، رشید عطرے، خلیل عطرے اور امجد بوبی وغیرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلموں میں ہمارے گانے چرائے گئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دبئی: جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ، پاکستانی سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی
---فائل فوٹومتحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔
پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا۔
دبئی کے علاقے ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریباً 8 ارب درہم کے سودے ہوئے۔
جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریباً 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔