ٹک ٹاکر رجب بٹ کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے شہری پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب کے ہمراہ 2 اور افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ’رجب بٹ اچھے بیٹے تو ہوسکتے ہیں مگر شوہر نہیں‘، اہلیہ سے بدسلوکی کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید
متاثرہ شخص اپنے فیملی کے ہمراہ سفر کررہا تھا جب مبینہ طور پر رجب بٹ نے اپنی گاڑی شہری کی گاڑی کے سامنے آکر روکی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی ہے۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل#ARYNews pic.
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) May 16, 2025
اس سے قبل معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مدرز ڈے کے حوالے سے ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ لیکن وی لاگ کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا جو کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ تھا۔ صارفین کو رجب بٹ کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے یو ٹیوبر پر تنقید شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر بہت برا حملہ ہوا ہے‘، معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ
مدرز ڈے کے موقع پر اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں رجب بٹ اپنی والدہ کے لیے کیک لاتے ہیں اور ساتھ کہتے ہیں کہ وہ کیک کے علاوہ کوئی تحفہ نہیں لا سکے جس پر یوٹیوبر کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہو نے انہیں گفٹ اور کیک لا دیا تھا۔
رجب بٹ کی اہلیہ ان کو کہتی دکھائی دیں کہ ’آپ نہیں تھے تو آپ کی کمی میں نے پوری کر دی‘ جس پر یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’میں نے آ جانا تھا تم صرف پوائنٹ بڑھانے کے چکروں میں ہو‘۔ ساتھ ہی انہوں نے اہلیہ سے بدسلوکی کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ماں کے لیے کوئی میری نمائندگی نہ کرے، میرا انتظار کرنا بنتا تھا‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تشدد ٹک ٹاکر رجب بٹ مقدمہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر ٹک ٹاکر رجب بٹ رجب بٹ کا
پڑھیں:
لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
لاہور (نیٹ نیوز) چوہنگ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ دو خاندانوں نے اپنی اولادوں کے درمیان رشتہ استوار کیا۔21 سالہ طیبہ، جو پہلے ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں اور اب خیمہ بستی میں قائم الخدمت سکول میں بچوں کو پڑھاتی ہیں، اپنی سادگی اور مسکراہٹ کے ساتھ دلہن بنیں۔ شادی کی تقریب میں خیمہ بستی کے دیگر مکینوں سے بڑھ کر طیبہ کے شاگرد بچے شریک ہوئے۔ دلہن کے والد محمد ریاض، جو سیلاب کے دنوں میں اپنے6 بچوں کے ساتھ تھیم پارک میں بھی وقت گزارتے رہے تاکہ غم ہلکے ہوں، آج اپنی بیٹی کو سُرخ جوڑے میں دیکھ کر نمناک آنکھوں کے ساتھ مسکرا رہے تھے۔ محمد ریاض نے کہا ہمارا سب کچھ پانی بہا لے گیا، لیکن یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ زندگی ابھی باقی ہے۔ اپنی بیٹی کو رخصت کر کے بہت زیادہ خوش ہوں۔ 26 سالہ دولہا علی رضا میڈیکل بیلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ انہوں نے شادی کے لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے روشن دن قرار دیتے ہوئے کہا یہ بستی میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی کا گواہ بنی ہے۔