اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پرآبدیدہ، اب بھی لوٹ آنے کی امید
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان اپنی ذاتی زندگی کے دکھ بھرے لمحے شیئر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔معروف اداکارہ سکینہ خان سے ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا ” کبھی آپ کا دل ٹوٹا؟” کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حالیہ محبت ناکام ہوچکی ہے۔سکینہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس تعلق سے بہت سی امیدیں تھیں جو پوری نہ ہو سکیں “سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب کسی پریقین کرکے اس سے امید باندھی جائے اوروہ یقین ہی ٹوٹ جائے۔”انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس ٹوٹے ہوئے رشتے کا دکھ گہرا ہے لیکن اسی درد میں ایک سکون بھی چھپا ہوا محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اس محبت کے لوٹ آنے کی منتظر ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ “خدا کرے مجھے صبرنہ آئے کیونکہ اگرصبرآ گیا توشاید میں اس واپس آنے والی محبت کوقبول نہ کرسکوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکینہ خان
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخشؒ کا فیض رہتی دنیا تک جاری رہے گا: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حضرت داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے۔ آپ کے علم، عمل اور اخلاص سے لاکھوں لوگ اسلام سے روشناس ہوئے۔ آپ کی تعلیمات نہ صرف برصغیر بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ہدایت، اخلاص اور روحانی پاکیزگی کا ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت داتا گنج بخشؒ ایک جلیل القدر عالمِ دین، مفسر، محدث اور فقیہہ تھے۔ آپ کی معروف تصنیف ’’کشف المحجوب‘‘ اسلامی عقائد، تصوف، علم، عمل اور اخلاق کا حسین امتزاج ہے۔ آپ نے اپنی زندگی کو تزکیہ نفس، خدمت خلق، اور اللہ کی محبت کے فروغ کے لیے وقف کر دیا۔ ہمیں آپ کی تعلیمات کو نصاب، خطبات، اور معاشرتی تربیت کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ نوجوان نسل اپنے روحانی سرمائے سے جڑے اور فرقہ واریت، نفرت، اور شدت پسندی سے بچ سکے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کا فیض رہتی دنیا تک جاری رہے گا۔