پیٹرول پمپوں سے 96ہزار 697 لٹرز اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے حساس ادارے کی معلومات پر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے نادرن بائی پاس کے پمپوں کے خلاف انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائیاں کی گئیں جس میں پیٹرول پمپوں سے 96ہزار 697 لٹرز اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضانقوی کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی بڑی مقدار نادرن بائی پاس کے پیٹرول پمپوں کے زیر زمین ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور بعدازاں اس اسمگل شدہ ڈیزل کو 7مزدا ٹرکوں کے ذریعے شہر بھر میں منظم طریقے سے سپلائی کیا جاتا ہے۔
معلومات کی بنیاد پر نادرن بائی پاس کے پیٹرول پمپوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا جہاں سے 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور 3کروڑ روپے مالیت کے 7 مزدا ٹرکس برآمد کیے گئے۔
حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور 7مزدا ٹرکس ضبط کرلیے ہیں۔
اس طرح سے کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے گزشتہ 8روز کے دوران اسمگل شدہ ڈیزل کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 3کروڑ 19لاکھ 40ہزار روپے مالیت کا 1لاکھ 23ہزار 497 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کسٹمز انفورسمنٹ پیٹرول پمپوں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر عوام کو پارہ ہائی، بڑا مطالبہ کردیا
ویب ڈیسک: حکومت نےعوام پرپیٹرول بم گرادیا، پیٹرول 8روپے چھتیس پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پرشہریوں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔
رات گئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا، فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافہ ہونے پر شہری بلبلا اٹھے ہیں، کہتے ہیں پہلے ہی مہنگائی ہے اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ حکومت فوری ریلیف فراہم کرے ۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کومستردکردیا، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول سستاہوناچاہیے، پیٹرول یاڈیزل مہنگاہوتاہے توہرچیزمہنگی ہوجاتی ہے۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات مہنگاکرنے کے بجائے جامع اقدامات کے ذریعے ریلیف دے ، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری ہے۔
یکم جولائی 2025 سے حکومت کی جانب سے پیٹرول 8روپے 36پیسے مہنگا کیا گیا اور ڈیزل 10روپے 39پیسے مہنگا، ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے98پیسے ہوگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری ہوچکاہے۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری