2025-05-17@10:44:40 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«پیٹرول پمپوں»:

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے حساس ادارے کی معلومات پر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے نادرن بائی پاس کے پمپوں کے خلاف انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کاروائیاں کی گئیں جس میں پیٹرول پمپوں سے 96ہزار 697 لٹرز اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضانقوی کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی بڑی مقدار نادرن بائی پاس کے پیٹرول پمپوں کے زیر زمین ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور بعدازاں اس اسمگل شدہ ڈیزل کو 7مزدا ٹرکوں کے ذریعے شہر بھر میں منظم طریقے سے سپلائی کیا جاتا ہے۔ معلومات کی بنیاد پر نادرن بائی پاس کے پیٹرول پمپوں پر کریک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ کی تیاری اور دیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات کل سے متوقع ہیں۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کا فیصلہ متوقع ہے جسے عائد ہونے کی صورت میں فنانس بل میں شامل کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں نئے خصوصی اقتصادی اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کے ٹیکس مراعات پر فیصلہ ہوگا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے خصوصی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت 259 روپے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت...
    پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ...
    سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔ وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں...
    خیرپور (جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پیٹرول اور گیس کے استعمال، فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ اور روینیو ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختیار کار وقار سومرو، اسسٹنٹ مختیار کار شیراز پھلپوٹو، انکروچمنٹ انسپکٹر طارق رند سمیت پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ شاہ حسین تھانے کی حد کوڑو گوٹھ کے قریب ایل پی جی وئیر ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں مالکان کی جانب سے ایل پی جی گیس میں C.O.2 کی ملاوٹ کی جارہی تھی جس انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور آگ...
۱