علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان اپنے وکلاء علی بخاری اور فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا نام پرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا ہے، درخواست گزار صرف 3 ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنیٰ چاہتی ہیں، انڈر ٹیکنگ دینے کے لیے تیار ہیں، درخواست گزار مقررہ وقت میں عدالت سے رجوع کریں گی، ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا درخواست گزار کی ذاتی پیشی ضروری نہیں۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوبل کاز پر پراسیکیوشن کا کوئی اعتراض نہیں، ملزمہ جس مقدمے میں ریلیف چاہتی ہیں اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 21 مئی کےلیے مقرر ہے۔ راولپنڈی میں ملزمہ کے خلاف 11 اور مقدمات درج ہیں، ملزمہ کے خلاف راولپنڈی میں درج کسی مقدمے میں ضمانت نہیں ہوئی ہے، ٹرائل اور ضمانت کی کارروائی میں استثنیٰ دو مختلف باتیں ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں استثنیٰ بنتا ہی نہیں، ضمانت قبل از گرفتاری کے کیس میں ملزمہ کی ذاتی پیشی ضروری ہے، سوائے میڈیکل گراؤنڈ کے ملزم کو استثنیٰ کسی صورت نہیں مل سکتا، درخواست گزار کا فنڈ ریزنگ میں اضافی کردار ہے، بنیادی کردار نہیں۔
عدالت نے علیمہ خان کی دائر درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست گزار درخواست پر کی درخواست
پڑھیں:
کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
راولپنڈی :جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست خارج کردی۔
رارلپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔
پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کیخلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی، 11 ابھی باقی ہیں۔
پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئی تو ٹرائل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کا کوئی اور فرد امریکا جاکر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرسکتا ہے، 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پر سپریم کورٹ کی ڈائریکشن بھی آچکی ہے۔
Post Views: 4