گلوکار و اداکار علی ظفر کی سالگرہ، کتنے برس کے ہوگئے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔
موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم "شرارت" کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔
2003 میں ان کا پہلا میوزک البم "حقہ پانی" ریلیز ہوا، جس کا گانا "چھنو" انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے جنہیں خوب پذیرائی ملی۔
علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے گائے گانوں کی بدولت کرکٹ حلقوں میں بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹیج پرفارمنسز میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
علی ظفر بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کے ساتھ بھی فلم کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی ظفر
پڑھیں:
استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیے کے شہر استنبول میں جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ کچھ مقامات پر شہری دیر تک کھلے میدانوں میں موجود رہے تاکہ کسی ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام نے شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ زلزلہ پیما ماہرین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کے خدشے کو رد نہیں کیا گیا۔