UrduPoint:
2025-07-03@10:29:41 GMT
اماراتی "عیالہ" رقص: اتحاد، فخر اور مہمان نوازی کی علامت
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء)عیالہ رقص متحدہ عرب امارات کی ایک تاریخی اور ثقافتی روایت ہے جسے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ مردوں کی دو قطاروں میں بانس کی چھڑیوں کے ساتھ کیا جانے والا یہ رقص اماراتی اتحاد، فخر اور ثقافت کی علامت ہے۔ یہی رقص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ امارات کے موقع پر پیش کیا گیا، تاکہ روایتی مہمان نوازی اور ثقافتی خیرمقدمی اظہار کیا جا سکے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم مرکز برائے ثقافتی تفہیم کے سینئر پیش کنندہ احمد بل جفلہ کے مطابق، "عیالہ صرف رقص نہیں بلکہ اماراتی طرزِ زندگی کا حصہ ہے۔ یہ ہماری خوشی، یکجہتی اور مہمان نوازی کی جھلک ہے۔" اس تقریب میں ناعشات (اماراتی لڑکیوں) کی روایتی رقص بھی شامل تھی، جس میں وہ اپنے لمبے بالوں کو موسیقی کے ساتھ ایک مخصوص انداز میں لہراتی ہیں۔(جاری ہے)
یہ انداز حیا، خوبصورتی اور جشن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یونیسکو کے مطابق، عیالہ رقص عمان میں بھی رائج ہے، جس میں شاعری، ڈھول اور دیگر سازوں کے ساتھ تلوار یا بندوقوں کا مظاہرہ بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ روایات امارات کے زندہ دل، خوش مزاج اور مہمان نواز کلچر کی نمائندگی کرتی ہیں، جو دنیا کے سامنے فخر سے پیش کیا جاتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں جولائی 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ امارات کی فیول پرائس کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ وں کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے او نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔(جاری ہے)
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جون میں 2.58 درہم فی لیٹرتھی۔ سپیشل 95 کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے جو جون میں2.47 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔ ای پلس91 کے نرخ اضافے کے بعد 2.51 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ جون میں اس کی قیمت 2.39 درہم فی لیٹر تھی۔ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 2.63 درہم فی لیٹر کی گئی ہے۔ جون میں ڈیزل 2.45 درہم فی لیٹر میں دستیاب رہا۔ یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔