مودی سرکار کی ثقافتی جنگ،بھارت میں پاکستانی گانے مشہور پلیٹ فارم سے ہٹا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔
واضح رہے کہ بھارت میں پہلے پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی تھی اور اب میوزک کمپنیوں نے بھی بھارتی فلموں کے البمز سے پاکستانی اداکاروں کی تصویریں ہٹانا شروع کردی ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :