شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے کےلئے سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک، ایران سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور ،تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا، جس دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی مکینزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور ایران نے اکثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مضبوط مکالمہ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ اگلے دور کی سیاسی مشاورت تہران میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔