وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے  سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

Honoured to meet Prime Minister @CMShehbaz today.

Heartfelt congratulations to him and our valiant Armed Forces on the occasion of Youm-e-Tashakur for the resounding success of Operation Bunyaan-um Marsoos.???????? pic.twitter.com/tHpQOHhzKO

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 17, 2025

انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آپریشن بنیان مرصوص پاکستان سابق کپتان شاہد آفریدی شہباز شریف قومی ٹیم ملاقات وزیراعظم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص پاکستان سابق کپتان شاہد ا فریدی شہباز شریف قومی ٹیم ملاقات شاہد ا فریدی شہباز شریف

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا، جہاں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے، ایران کے شہداء اور زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ایرانی عوام اور حکومت سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ، اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایران کے حوصلہ مند اور بہادر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا، وزیرِ اعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل حمایت اور یک جہتی جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ٹیکس نادہندہ اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی
  • اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر،معاشی ٹیم کو کامیابی پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں :شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے اعجاز الحق کی ملاقات، بجٹ منظوری پر مبارکباد
  • فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم سے کونسا ریکارڈ چھین لیا؟
  • وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری عثمان علی کی ملاقات، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد