تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات، طلبا کے لئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نئی خبر آگئی، پنجاب کے بعد ایک اور صوبے کی شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد ایک اور صوبے نے اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوگئیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی، تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔
یاد رہے پنجاب حکومت نے یکم جون 2025 سے شروع ہونے والی تعطیلات کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔
چونکہ طلباء تعلیمی سال میں طویل ترین وقفے سے لطف اندوز ہونے کے خواہاں ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2025 اتوار سے شروع ہوں گی اور 9 اگست 2025 ہفتہ تک جاری رہیں گی۔
یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور جاری موسمیاتی خدشات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاہم حکام نے اشارہ دیا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں درجہ حرارت غیر معمولی طور پر بڑھتا ہے تو طلباء، اساتذہ اور اسکول کے عملے کو سخت موسم سے بچانے کے لیے چھٹیاں ایک ہفتہ قبل شروع ہو سکتی ہیں۔
ماہرین نے گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بارے میں مسلسل خبردار کیا ہے، پاکستان، خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں سے ایک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی ادائیگی کے لئے جاسکیں گے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں موسم گرما کی تعطیلات تعطیلات کے
پڑھیں:
برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا
پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازیں رواں ماہ سے بحال کی جارہی ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد پروازوں کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔ ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی سروسزشروع ہوں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد کمیونٹی کو سہولت ملے گی جو طویل عرصے سے براہ راست فضائی سروس کی بحالی کے منتظر تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق پروازوں کی بحالی نہ صرف مسافروں کے لئے آسانی پیدا کرے گی بلکہ تجارتی اور سماجی روابط کو بھی فروغ دے گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازیں کئی برس سے معطل تھیں، تاہم اب پرمٹ ملنے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع ہونے جا رہا ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔