بھارتی ایئر لائنز تباہی کے دہانے پر، 5 ارب کا نقصان، فضائی حدود تاحال بند،کارگو سروس بھی ٹھپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو 5 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو 3 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔ فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا، یورپ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو جانے والے لاکھوں بھارتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی ایئر لائنز کو طویل فاصلے طے کر کے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک جانا پڑتا ہے جس میں اڑھائی سے 3 گھنٹے زائد وقت لگ رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی ایئر لائنز
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد:سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے ہماری صلاحیت اور عزم سب بالکل سامنے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئرچیف نے بیان دیا ہے کہ ہم نے بھی پاکستان کے چھ طیارے گرائے ہیں جس پر بھارت کو ایک بار پھر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔