ہزاروں افغان شہریوں کو ویزا منسوخی اور ملک بدری کا سامنا ہے،ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں مقیم قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ہزاروں افغان افراد کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کئی سالوں سے پاکستان میں مقیم افغان شہری مختلف کیٹیگریز کے تحت ویزے میں توسیع حاصل کر رہے تھے۔ تاہم، ایک سیکورٹی ایجنسی نے اب ویزہ کی توسیع کے تمام زمروں کے لیے سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ اس کارروائی نے ہزاروں افغان شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے، کیونکہ وہ اب اپنے ویزوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ متعدد افراد جن کے ویزے کینسل ہو چکے ہیں انہیں گرفتار کر کے ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت کابل میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے افغان شہریوں کو چھ ماہ اور ایک سال کے ویزے جاری کرنے کے باوجود سامنے آئی ہے۔
گزشتہ تین سالوں میں جاری کیے گئے ویزوں کی تعداد 700,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔تاہم، ایک متعلقہ اعداد و شمار یہ ہے کہ ان 700,000 سے زیادہ افراد میں سے صرف 50,000 نے پاکستان پہنچنے پر قانونی ویزا میں توسیع کے لیے درخواستیں دیں۔ ان درخواست دہندگان میں سے ہزاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
مزید برآں، 650,000 سے زیادہ افغان شہریوں نے ابھی تک ویزے میں توسیع کے لیے حکومت سے رابطہ نہیں کیا ہے، اور یہ افراد مبینہ طور پر پاکستان کے مختلف حصوں میں روپوش ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال نے اس وقت ملک میں موجود افغان شہریوں کے مستقبل کے بارے میں سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔
سیکورٹی خدشات ، جنوبی وزیرستان میں پھر کرفیو نافذ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افغان شہریوں
پڑھیں:
بیروزگاروں کی سنی گئی :ملک بھر میں ہزاروں سرکاری نوکریاں
ویب ڈیسک: وزارت منصوبہ بندی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پانچ سے سات سال کے دوران پاکستان بھر میں 95ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
یہ ملازمتیں ملک بھر میں مختلف شعبوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے پیدا ہوں گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے صرف اکتوبر 2025میں 12ترقیاتی منصوبے منظور کیے۔
منصوبے توانائی، پانی، زراعت، حکومت، صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق ہیں اور قومی ترقی کی وسیع ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
وزارت منصوبہ بندی نے مزید تصدیق کی کہ چھ بڑے ترقیاتی منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں۔
ان منصوبوں سے تخمینہ لگایا گیا ہے کہ فوری طور پر 2501نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے 1000ارب روپے کے بجٹ میں سے پہلے چار ماہ کے دوران 330ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔
اکتوبر تک وزارت منصوبہ بندی نے 33فیصد فنڈز جاری کر دیے تھے اور اس عرصے میں 134ارب روپے سے زائد مختلف شعبوں میں استعمال کیے گئے۔
گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کی تیز رفتار کوششیں جاری ہیں۔
مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے قومی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔