سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو بےنقاب کرتا ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔
The Kartarpur initiative is a shining example of pluralism, diversity and tolerance; a symbol of Pakistan’s solidarity with our Sikh brothers and sisters.
وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کے اظہارِ یکجہتی کی علامت ہے، مذہب پر عمل کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج بونیر کا دورہ کریں گے
اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج خیبرپختونخوا کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج خیبرپختونخوا کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بونیر کا دورہ کریں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی بونیر کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب